محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں پارکس اور گرین بیلٹس کو گہرا کرنے کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سروے مکمل ہونے کے بعد عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور کے 50 سے زائد پارکس اور 15 گرین بیلٹس کو منصوبے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ گنج بخش ٹاؤن میں 6، راوی ٹاؤن میں 4 جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی 2 پارکس میں ابتدائی مرحلے کا کام تیزی سے جاری ہے۔زمینی پانی کی سطح میں اضافے کے لیے گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تنصیب کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں اللہ ہو چوک، جی تھری بلاک اور بی بلاک میں کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل اربن فلڈنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ متعدد گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا کام دسمبر 2025ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو ماحولیاتی طور پر متوازن اور پائیدار شہر بنانے کے لیے تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
2 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، حلقہ عمائدین نے بھرپور استقبال کیا۔*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
Related Articles
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
7 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
1 ہفتہ ago



