کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور، ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی، سیلاب متاثرین امداد، گندم بوائی اہداف اور انسداد سموگ کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں انسداد ڈینگی سرویلنس سوفیصد جاری ہے، انسداد سموگ کارروائیوں کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے

چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ میں ہی گندم بوائی ہدف 100فیصد یقینی بنایا جائے اور ڈیٹا کی تصدیق کیجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کے ساتھ سرکاری رقبوں پر بھی گندم بوائی جاری ہے، تمام اضلاع گندم بوائی اہداف پر فوکس کریں، ڈی سی ز خود مانیٹرنگ دورے کریں۔ کمشنر لاہور نے نے کہا کہ انسداد سموگ کریک ڈاون میں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہئے، انسداد سموگ مہم میں شہریوں کو بھی شامل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، تمام ڈینگی مریض نارمل ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین امداد کے سروے تمام اضلاع میں مکمل ہو چکے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی شامل ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ایڈیشنل کمشنر محمد اکبر، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور عمران علی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔






