پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل مممتاز راٹھورنےملاقات کی۔فریال تالپور سے فیصل ممتاز راٹھور کی زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
فریال تالپور سے ملاقات میں فیصل راٹھور نےپارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔فریال تالپور سے ملاقات میں فیصل راٹھور نے اپنی نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا۔فریال تالپور سے ملاقات میں فیصل ممتاز راٹھور نے قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کشمیر کاز کے ویژن کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا۔فریال تالپور نےفیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کی عوام خصوصاً نوجوانوں کی ترقی و بہبود کے لیے جامعہ منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔






