برٹش ہائی کمیشن کے وفد نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات کی، صوبائی سطح پر معاشی ترقی اور ٹیکس کولیکشن سسٹم میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں سیلز ٹیکس قوانین کو مربوط اور قابل عمل بنانے میں درپیش چیلنجز بارے بھی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں ٹیکس کولیکشن میں اضافے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ برٹش ہائی کمیشن کے 3 رکنی وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اصلاحاتی ایجنڈہ کو سراہا۔ بینکنگ، انشورنس ،ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سمیت متعدد سیکٹرز سے متعلق قوانین بارے مشترکہ ورکنگ پلان پر سفارشات پیش کی گئیں۔ٹیکس کولیکشن میں اضافے کیلئے تکنیکی ماہرین اور پی آر اے افسران پر مشتمل مشترکہ ورکنگ پلیٹ فارم تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال کا کہنا تھا کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس کو سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔ فیلڈ انٹیلیجنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اصلاحات کا نفاذ کیا جارہا یے۔
Read Next
6 دن ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف بارے اجلاس،گذشتہ سال سے 87 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا
1 ہفتہ ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں کی مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائیاں
2 ہفتے ago
*لاہور میں معروف فوڈ چین، راولپنڈی میں 5 بلڈنگز سربمہر*
4 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس اہداف بارے اہم اجلاس*
مئی 17, 2026
*سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کا سخت ایکشن۔۔*
Related Articles
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،ماہ اپریل میں51 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ ،36 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔*
مئی 15, 2026
*پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ممبران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
مئی 12, 2026
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام*
مئی 6, 2026


