چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز/کنوینیرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ لوکل گورنمنٹ/ممبران اور اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈکوارٹرز/ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس وقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے نہایت اہم اور مصروف مرحلے سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات گلگت بلتستان کے جمہوری اور ترقیاتی نظام میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہِ راست شمولیت کا موقع حاصل ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کو صاف شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اسلام آباد سے متعلقہ فہرستوں میں بعض محلہ جات و مقامات میں بلاک کوڈز کی تفریق اور دیہات کے ناموں کی تفصیلی معلومات شامل نہیں ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ان معلومات کی فراہمی بلاک کوڈز کی حتمی منظوری کے لیے ناگزیر ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے متعلقہ حلقہ بندی ممبران اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ریکارڈ میں درستگی عمل میں لاکر حتمی رپورٹ پیش کریں،جس کی روشنی میں حلقہ بندی کے نقشہ جات مرتب ہوں گے تاکہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اسلام آباد کو بروقت اور درست ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری تیاریوں کو مزید تیز کریں اور تمام انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کو شفاف انداز میں مکمل کریں۔
Read Next
2 دن ago
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے ارشد مجید مہمند کی تعیناتی کر دی گئی
6 دن ago
مفت سولر سکیم برائے گلگت بلتستان کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع گلگت کے درخواست دہندگان کیلئے شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی
6 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سےآغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اختر اقبال کی ملاقات
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے
3 ہفتے ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان مشتاق احمد کی زیرِ صدارت ایمرجنسی ورکس سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس
Related Articles
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےنے گلگت بلتستان میں اپنے ”اسمارٹ ولیج“ پروگرام کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کر دی
3 ہفتے ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل
فروری 3, 2026




