صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نواب زادہ امیر حمزہ زہری کی زیرِ صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی، سیکرٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطااللہ بازئی، چیف انجینئر محمد اسحاق منگل، ایڈمنسٹریٹو آفیسر بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ عبدالرحمٰن کے علاوہ محکمہ بلدیات کے علی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جاری ترقیاتی اسکیموں کی مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے اس موقع پر تمام منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نواب زادہ امیر حمزہ زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کی ترقیاتی اسکیموں میں تیزی لانے اور عوام کو مزید بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمے کو زیادہ مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ کوئٹہ فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ کوئٹہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور "صفا کوئٹہ منصوبے” کے تحت شہر کی صفائی و ستھرائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی ترقی اور صفائی کے نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو جدید شہری سہولیات میسر ہوں۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نواب زادہ امیر حمزہ زہری نے متعلقہ افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔






