کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی،سی ای او پی پی پی ڈاکٹر فیصل،پی ڈی صفاء دلنواز خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور توسیع پذیر بنایا جائے اور درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔اجلاس میں صفاء کوئٹہ کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر میں ڈور ٹو ڈور کلیکشن سروس کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔فی الحال یہ سروس شہر کے سات علاقوں میں جاری ہے تاہم مرحلہ وار اسے پورے شہر میں نافذ کیا جائے گا جس سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صفائی کی سہولت میسر آئے گی اور گلی کوچے بھی کچرے سے پاک ہوں گے۔اس سلسلے میں سروس سے استفادہ کے لیے ایک مناسب ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔اسکے علاوہ صفاء کوئٹہ انتظامیہ نے ریکوری کے مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹلائزیشن کا ہے، لہٰذا پروجیکٹ کے تحت ایسی ایپ یا نظام تیار کیا جائے جو شفافیت اور مؤثر ریکوری کو یقینی بنائے۔ کمشنر نے کمرشل ایریاز سے صفائی فیس کی وصولی کو منظم بنانے، ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کو بہتر اور تیز کرنے اور اٹھائے گئے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب اقدامات کی ہدایت بھی کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری مشینری اور ساز و سامان کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار اس نظام کو پورے شہر اور مضافاتی علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی تب تک ممکن نہیں جب تک شہری رہائشی ہوں یا تاجر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون نہ کریں۔ اجلاس میں شہر میں صفائی کے حوالے سے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر بھی غور کیا گیا
Read Next
1 گھنٹہ ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس
3 ہفتے ago
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کوکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر بریفنگ
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس
دسمبر 27, 2025
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو
Related Articles
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا
دسمبر 26, 2025
*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت تجارتی علاقوں سے سینیٹیشن فیس وصولی و تجاوزات کے مسائل سے متعلق اجلاس*
دسمبر 24, 2025
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اربن پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،اہم شاہراہوں پر تعمیرات پر پابندی
دسمبر 24, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس
دسمبر 21, 2025


