کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ 25نومبر تک گندم بوائی ہدف 90فیصد حاصل ہوجائیگا، تیزی سے گندم بوائی ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے اے سیز زراعت افسران کے ہمراہ گندم بوائی اہداف کو مانیٹر کریں، پرائیویٹ کے ساتھ سرکاری رقبوں پر بھی گندم بوائی جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، سیلاب متاثرین امداد اور گندم بوائی اہداف جائزہ کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25نومبرتا 10دسمبر گندم بوائی اہداف سوفیصد حاصل ہو جائیں گے، انسداد ڈینگی سرویلنس سو فیصد جاری ہے کوئی سپائک نہیں ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور کسی ڈینگی مریض کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین امداد کے سروے تمام اضلاع میں مکمل ہو چکے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی شامل ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور عمران علی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
1 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
2 دن ago
کمشنر نعمان یوسف کا لاہور شہر میں تیز بارش کے بعد نکاسی آب آپریشنز جائزہ کے لئے لکشمی چوک اور ڈیوس روڈ ایریاز کا دورہ
3 دن ago
*نکاسی آب پر مامور محکمے۔ ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایات*
3 دن ago
*لاہور۔پانڈنگ ایریاز کلیرنس آپریشن جائزہ۔ کمشنر نعمان یوسف کا شہر کا دورہ۔*
Related Articles
واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، اے سیز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے،کمشنر لاہور
4 دن ago
*پانڈنگ ایریاز کلیرنس و نکاسی آب آپریشنز کا جائزہ۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
4 دن ago



