لاہور (نمائندہ خصوصی سے) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس میں پبلک ریلیشنز پریکٹیشنرز ویلیفیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پبلک ریلیشنز پریکٹیشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی تھے جبکہ تقریب کی صدارت یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز لاہور کے سینئر پرنسل عمران ڈار نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قاری خالد محمود نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تقریب کی میزبانی یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز لاہور کے میڈیا ایڈوائزر اور پرنسپل شمس الحق اور پبلک ریلیشنز پریکٹیشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر مصطفےٰ کمال نے مشترکہ طور پر کی تقریب کے صدر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے سینئر پرنسپل عمران ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ جیسے نامور کالم نگاروں، صحافیوں اور اہلِ قلم کی میزبانی ہمارے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ میں ذاتی طور پر ایسے کئی لوگوں کو جانتا ہوں جو میڈیا، پبلک پلیٹ فارمز اور سرکاری اداروں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، اور آپ سب کا یہاں تشریف لانا ہماری اس محفل اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔آپ اپنے اپنے شعبوں میں نہ صرف نمایاں ہیں بلکہ اپنے اداروں کا چہرہ بھی ہیں۔ آپ کی موجودگی سے نہ صرف اس محفل کا وقار بڑھا ہے بلکہ ہمیں سیکھنے کا ایک قیمتی موقع بھی ملا ہے۔ہماری نسل نے بچپن میں حکیم سعید صاحب کی کہانیوں اور بچوں کے ادب سے بہت کچھ سیکھا۔ اس دور میں معیاری بچوں کا ادب کم تھا، مگر جو تھا وہ نہایت شاندار اور متاثر کن تھا۔ آج بھی اس روایت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔بطور طالبعلم اور بعد ازاں بطور استاد و لکھاری، ہمیں اپنے اساتذہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
لکھنے اور بولنے کا سلیقہ انہی رہنماؤں کی بدولت نکھرا۔ یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر رہنمائی نے اسے ممکن بنایا۔ہمارا ادارہ اگرچہ محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہا ہے، مگر ہم نے ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے جہاں طلبہ کو ادب، صحافت، اور دینی و علاقائی علوم سے روشناس کرایا جا سکے۔ اس وقت ہمارے پاس تقریباً 66 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن کی تربیت اور رہنمائی ہمارا اولین مقصد ہے۔آپ جیسے سینئرز کی آمد ہمارے لیے نہ صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ ہمارے طلبہ کے لیے بھی ایک قیمتی موقع ہے کہ وہ آپ کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔میں تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، خصوصاً ان دوستوں کا جنہوں نے اس خوبصورت نشست کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔ میری گزارش ہے کہ اس فورم کو باقاعدگی سے استعمال کریں، تشریف لاتے رہیں، اور ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیتے رہیں تاکہ ہم علم و ادب کی ایسی محافل کو مسلسل جاری رکھ سکیں تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پبلک ریلیشنز پریکٹشنررز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی نے کہا کہ ہمارے ہاں نئے نئے پی آر اوز آ رہے ہیں، اور یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے ادارے کے وہ طلبہ جو میڈیا سے وابستہ ہیں، انہیں ایسے نایاب اور تجربہ کار افراد سے ملنے کے مواقع فراہم کریں۔یہ شخصیات اپنی ذات میں ایک ادارہ ہوتی ہیں، ایک مکمل انسٹیٹیوشن—اور ان کی صحبت سے جو رہنمائی ملتی ہے، وہ کسی کتاب سے کم نہیں ہوتی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کے علم، تجربے اور رزق میں برکت عطا فرمائے، اور آپ اسی طرح ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ ہم بھی حاضری دیتے رہیں گے اور اس تعلق کو مضبوط بناتے رہیں گے۔البتہ ایک بات دل میں آتی ہے کہ کاش وہ وقت، وہ دور، وہ جذبہ اور لگن جو ہم نے اپنی زندگی میں دیکھی وہی جذبہ آج کے پی آر اوز اور شعبہ تعلقاتِ عامہ میں بھی پیدا ہو جائے۔ یہی وہ جذبہ ہے جس سے ادارے بنتے ہیں، اور شخصیتیں نکھرتی ہیں۔ تقریب میں پبلک ریلیشز ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر اطہر حسن اعوان اور ایگزیکٹو ممبرز نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ممبران و عہدیداران میں سید علی بخاری، ڈاکٹر مطفیٰ کمال،مہر عبدالروف ۔منشا قاضی، طاہر جمیل، سعید الحسن، علی احمد، افتخار رسول، ، لبنی بابر، نصیر الحق ہاشمی، علی نواز، نعمان ٹیپو، قاری خالد محمود ۔ مقصود چغتائی اور محمد طلحہ رؤف سمیت دیگر تعلقات عامہ کے ماہرین شامل تھے