صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگائی۔ حلقے کی عوام ،لیگی کارکنان کے مسائل سنے اور داد رسی کے احکامات جاری کیے۔ حلقے میں ترقیاتی کاموں پر حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ داتا دربار سے موہنی روڈ تک جلد بیوٹی فکیشن کا کام شروع ہوگا۔ حلقے کی کشادہ و تنگ گلیوں سمیت مجوزہ سڑکوں کی تعمیر سے رہائشیوں اور کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مقامی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت سفری سہولتوں کی فراہمی سے عوام کی جیبوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا ہے۔ بلال یاسین کو مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کیلئے حکومتی منصوبہ بندی جاری ہے۔ انشاء اللہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست اور صوبے کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
23 گھنٹے ago
*یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر الحمراء لاہور میں تقریب،صوبائی وزراء بلال یاسین،ملک فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت*
1 دن ago
*پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمِ سرما کی ڈی سلٹنگ مہم یکم دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت*
3 دن ago





