سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے محکمے کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پر بریفنگ دی


ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ملیحہ رشید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طارق خان، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عثمان طاہر ، ڈائریکٹر ایڈمن لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان موجود تھے ۔اس موقع پر خرم ورک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر یقینی بنانا وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت لوکل گورنمنٹس کو مستحکم اور خود کفیل بنایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل ممکن ہو






