صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن صوبے میں مضبوط اور مستحکم بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، پنجاب میں حکومت ملتے ہی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے بلدیاتی نظام کی تنظیم نو کیلئے صوبہ وزراء، پارلیمنٹیرینز اور سینئر بیورو کریٹ پر کمیٹی قائم کردی تھی جس نے حقیقی بلدیاتی نظام کو مرتب کرنے کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ یہ بات انہوں اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 کیمپ آفس ڈسکہ سٹی میں پر ہجوم کھلی کچہری میں عوامی مسائل کی سماعت کے دوران بتائی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ محمد علی کانجو، سی او ایم سی ڈسکہ عبدالحئی، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، پولٹیکل سیکرٹری داؤد بخاری کے علاؤہ مسلم لیگ ن کی مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ صوبہ کے تمام اضلاع میں دیہی یونین کونسل کی سطح پر اور تحصیل لیول پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بیسک انفارمیشن ڈیجیٹل فارمیٹ میں جمع کررہا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے حتمی منظوری کے بعد دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ جس کے تحت مینوئل، مکینکل سویپنگ، ویسٹ کولیکشن، نالیوں کی صفائی اور ویسٹ ڈسپوزل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہات اور شہروں میں صفائی کے موثر اور دیرپا نظام کیلئے شہریوں کی شراکت ناگزیز ہے۔ میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا پہلے روز سے صفائی پر فوکس ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے بین الاقوامی ماڈلز کی بھی سٹیڈی کی جاری ہے۔ پنجاب کی 148 تحصیلوں میں میرٹ پر کمپنیوں کا انتخاب کریں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نجی کمپنیاں پہلے محکمہ بلدیات کے وسائل استعمال کرنے کی پابند ہونگی۔ اس ضمن میں جدید مشینری کی حامل کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوڑے کی ڈمپنگ پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ ہر تحصیل میں کم از کم ایک ماحول دوست ڈمپنگ سائٹ ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد صفائی میں سستی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ محکمہ بلدیات آوٹ سورسنگ سسٹم کی مانیٹرنگ یقینی بنائے گا۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست کا آغاز ہوچکا ہے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے پر عزم ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، منیب الرحمٰن، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
1 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
3 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
4 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
4 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
4 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
4 دن ago


