*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیشن ایونیو، سرسید روڈ، حالی روڈ اور لنک ایم ایم عالم روڈ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو، سرسید روڈ، حالی روڈ اور لنک ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔سرسید روڈ پر فٹ پاتھ، واک ویز بنائے گئے ہیں، دیدہ زیب ہیور اور ٹف ٹائلز نصب کیے گئے ہیں۔سرسید روڈ پر وائرنگ انڈر گراؤنڈ اور سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سڑک کو آپ گریڈ کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ گلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت آپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ فیشن ایونیو پر جاری کام جلد مکمل کیا جائے۔حالی روڈ پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button