وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی سخت نگرانی اور سیفٹی پروٹوکولز کی جانچ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 9 اضلاع میں سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ جاری منصوبوں میں حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ایم ڈی واساز نے اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ کوالیفائیڈ انجینئرز فیلڈ میں موجود رہ کر حفاظتی، ماحولیاتی اور دیگر تکنیکی امور کی مؤثر مانیٹرنگ کریں۔نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ حفاظتی پروٹوکولز میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب 15 اضلاع میں منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔اجلاس میں جھنگ، ڈی جی خان، گجرات، حافظ آباد، جہلم، اوکاڑہ اور سرگودھا میں جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ننکانہ، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی کام کی رفتار تیز کرنے اور بروقت موبلائزیشن کی ہدایت کی گئی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام اضلاع کے درمیان معیار اور رفتار کے حوالے سے مثبت مقابلہ ہونا چاہیے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے دن اور رات کے اوقات میں کام کی رفتار کو الگ الگ مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے کنٹریکٹرز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی جبکہ غفلت برتنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کنسٹرکشن سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور تمام عملے و سائٹ افسران کو سیفٹی پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل ہو سکیں۔
Read Next
4 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ۔*
6 دن ago
بارشوں کے دوران واسا فیلڈ سٹاف کی غیر موجودگی پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم
6 دن ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر سیل
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اسلام پورہ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت*
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب کی زیر صدارت پی ڈی پی/ واسا کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس*
Related Articles
بلال یاسین کا ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات،ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر بریفنگ
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کے “سیف مون سون وژن” کے تحت لاہور میں میگا انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس منصوبے تیزی سے جاری*
1 ہفتہ ago
*عوامی سہولت کے میگا منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ کی زیر صدارت اہم اجلاس*
1 ہفتہ ago


