ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے. عرصہ دراز سے راوی کنارے قائم جھگیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا. تجاوزات مافیا کے خلاف اب بھرپور ایکشن ہو گا اور کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے راوی کنارے کے دونوں اطراف تجاوزات پر جاری آپریشن کی نگرانی کی

اور راوی کنارے جھگیوں کے انخلاء کے حوالے سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور ایم او آر راوی زون نے موقع پر ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی. ڈی سی لاہور نے فی الفور جھگیوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے ایم او آر راوی زون کو جھگیوں کے انخلاء کے لئے دو دن میں مزید آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ جھگیوں کے انخلاء کے بعد راوی کنارے کو پی ایچ اے کے ساتھ ملکر خوبصورت بنایا جائے اور مستقل تجاوزات مافیا کو وارننگز دی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وارننگز کے باوجود بھی اگر جھگیوں کا خاتمہ نہیں ہو رہا تو پھر جھگیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے جھگیوں کے انخلاء پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور تجاوزات مافیا کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں سے بھی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور کی خوبصورتی کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور ، پی ایچ اے سمیت تمام ادارے مل کر کردار ادا کریں.






