آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم سے بغلگیر ہوے اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اُجاگر کیا جائے گا اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
Read Next
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو کرانے کا اعلان
4 ہفتے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
4 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
اگست 25, 2026
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
اگست 24, 2026
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
اگست 11, 2026
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026



