لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس 15 دسمبر کو پشاور میں طلب، اہم فیصلے متوقع

خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے، حل طلب مسائل کے حل کے لیے، عوام کو گھروں کی دہلیز پر میونسپل و سماجی خدمات فراہمی کے لیے، مقامی سطح پر بہترین طرز حکمرانی کے قیام کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندگان گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے سراپا احتجاج پر ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ محمود خان کی دور حکومت ہو، سردار علی آمین گنڈاپور کی دور حکومت یا موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی صوبائی حکومت ہو ابتک کوئی حکومت صحیح معنوں مقامی حکومتوں کے مسائل پر سنجیدگی سے کوشیش نہیں کرسکی۔ پی ٹی آئی صوبائی حکومتیی فقط ہر احتجاج کے بات بلدیاتی نمایندگان سے وعدہ کرکے ہر وعدے کو بھول کر کسی وعدہ پر عملی اقدام نہیں کرسکی۔

موجودہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے تحریریں طور پر خط لکھ کر ملاقات کی خواہش کا اظہار کرکے مقامی حکومتوں کے مسائل پیش کرنے تھے مگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیر بلدیات کیطرف سے کسی بھی قسم کے رابطہ نہیں ہوسکا۔ جس پر بالآ آخر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکلنے کا اندازہ ظاہر ہو رہا ہیں۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت کیطرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی منظوری سے ایسوسی ایشن کا اجلاس 15 دسمبر 2025 بروز پیر پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے سے ممبران لوکل کونسلز ایسوسی ایشن، مختلف اضلاع سے مئیرز، تحصیل نیبر ویلج کونسلز چئیرمین و ممبران شرکت کرینگے اجلاس میں بلدیاتی حل طلب مسائل، مقامی حکومتوں کے مسائل پر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی، عدالتی فیصلوں، عدالتی میں زیر سماعت کیسز پر تفصیلی مشاورت کرکے آیندہ لائحمہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مشاورتی اجلاس کی صدارت صدر ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار کرینگے جب کے انتظامات کے لیے کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کو زمہ واری تفویض کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button