*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا گرانٹ اِن ایڈ اسکیموں کے جاری اور مکمل منصوبوں کا دورہ*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے آج میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے تحت گرانٹ اِن ایڈ فنڈ سے مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا جن میں مساجد کی تزئین و آرائش، ٹف ٹائلنگ، سریاب روڈ پر گلیوں کی بلیک ٹاپ کارپٹنگ، اور شہر کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل تھیں۔ انہوں نے جاری منصوبوں کے معیار، رفتار اور کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے ہمراہ چیف میٹروپولیٹن آفیسر، میونسپل انجینئر، اکاؤنٹس آفیسر، اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے، جبکہ متعلقہ کنٹریکٹرز بھی موقع پر موجود رہے.ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور مقررہ وقت کے اندر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہر میں ترقیاتی سرگرمیوں کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے

جواب دیں

Back to top button