وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے تحصیل سانگلہ ہل ننکانہ صاحب اور دیہاتی تحصیلوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے دیہات 118چک، ٹی ایچ کیو ہسپتال، امتحانی مراکز و سکولز اور سٹارم واٹر ڈرینز پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اوپن جوہڑوں کی ڈی سلٹنگ کے بعد ری فلنگ آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شہروں و دیہاتوں میں میونسپل اور صفائی کا معیار یکساں ہیں، رول ایریاز میں سیوریج نالیوں کی باقاعدہ روزانہ ڈی سلٹنگ و صفائی ناگزیر ہے۔ آمدہ مون سون تیاریوں کو مکمل رکھیں، سٹارم واٹر ڈرینز کو ڈیڈ لائنز کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہل پارک سانگلہ ہل میں پاکستان کی بلند ترین آبشار کیلئے ابتدائی پلاننگ کریں، جھیل کے پانی کو پہاڑی آبشار کیصورت میں خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ری یوٹیلائز کیا جاسکتا ہے۔بعدازاں کمشنر لاہور نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں ادویات کی فری فراہمی، مریضوں کی نگہداشت اور ہسپتال کی ڈیپ کلیننگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گرلز ہائی سکول سانگلہ ہل کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے انٹرایکٹو سیشن کیا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
9 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
1 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
3 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
6 دن ago



