میئر پشاورحاجی زبیر علی سے پشاور کے مختلف کالجوں کے جمعیت طلباء اسلام کے طلباء کی ملاقات

پشاور( بلدیات ٹائمز) میئر پشاورحاجی زبیر علی سے پشاور کے مختلف کالجوں کے جمعیت طلباء اسلام کے طلباء نے ملاقات کی اور پشاور میں کالجوں کو نجی ادارے کے حوالے کرنے سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام صوبائی صدر خیبر پختونخوا طاہر شاہ ‘جنرل سیکرٹری فرمان اللہ ایڈوکیٹ ‘صدر جمعیت طلبااسلام یونیورسٹی اف پشاور حافظ فضل ربی حق مہمند ‘صادق جان صدرجمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور ‘جنرل سیکرٹری ذیشان میئر پشاور سے ملاقات میں شریک تھے

اس موقع پر طلبا نے ملاقات سے قبل ہشنگری چوک میں کالجوں کو نجی اداروں کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا مظاہرے کے بعد طلبا نے وفد کی شکل میں میئر پشاور سے ملاقات کیں اور کالجوں میں مشکلات کے حوالے سے بات چیت کیں اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے طلبا کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے انکے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پرآواز اٹھائینگے انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ انکے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button