محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر کے دفاتر مرحلہ وار بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک، ڈی جی آفس سے آغاز

محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر اصطلاحات کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن اور احکامات کے مطابق

ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں بائیؤ میٹرک سسٹم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ/حکومت آزاد کشمیر کے آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ باقاعدہ طور پر منسلک کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل زاہد راجپوت نے خود آن لائن بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹریشن کروائی کر دوسرے آفیسران اور ملازمین کے لیے مثال قائم کی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے جملہ افسران و سٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ جو آفیسر اور سٹاف ممبر بائیو میٹرک سسٹم پر صبح اور شام حاضری نہیں لگائے گا وہ غیر حاضر شمار کیا جائے گا اور اس کے خلاف تحت ضابطہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس نسبت ڈائریکٹر جنرل دفتر میں نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے اس نسبت مزید کہا کہ بہت جلد محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ، اضلاع اور مراکز کے دفاتر کو بھی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا تاکہ ملازمین کی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ جن دفاتر میں بائیو میٹرک مشینیں نصب نہیں وھاں مشینوں کو مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رھے ھیں تاکہ جناب وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button