وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا اور بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے جام صادق انٹرچینج کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت دی کہ اسے آئندہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس انٹرچینج کی تکمیل سے شاہراہ بھٹو پر ڈیفنس اور کورنگی کے ٹریفک کے لیے علیحدہ راستہ دستیاب ہوگا۔مراد علی شاہ نے حکام کو کورنگی کاز وے برج کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور اس کی جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ علاقے میں ٹریفک جام کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ نے شاہراہ بھٹو کے قائد آباد انٹرچینج کو جلد از جلد کھولنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حتمی تیاریوں میں تیزی لانے کا حکم دیا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago
کراچی میں اس وقت تقریباً 2000 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago





