وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے۔ نوازشریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے۔پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کے لئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی۔ عام آدمی کے لئے کینسر کا مہنگے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں۔فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
3 گھنٹے ago
مریم نواز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے انڈسٹری و پیداوارہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کی ملاقات
1 دن ago
پیرا کی سرکاری گاڑی کو کار ریلی میں استعمال کرنے کا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا
1 دن ago





