ٹینریز مینیجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے۔ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زیریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔کمشنر لاہور

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹینریز(چمڑہ کارخانوں)کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ٹینریز مالکان کیلئے ٹائم لائنز اور ڈیڈ لائنز کے مطابق کروم فلٹریشن پلانٹس لگانا لازمی ہیں۔انتظامیہ کا صرف ایک ابجیکٹو ہے کہ ڈسچارج ویسٹ واٹر کی کروم فلٹریشن یقینی بنائی جائے۔

ٹینریز سے وسیع روزگار مل رہا ہے۔ڈسچارج واٹر کا ٹریٹمنٹ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی قصور ٹینریز مالکان کے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔پلان ریکارڈ کریں۔ٹینریز انفرادی اور کلسٹر سطح پر کروم ڈسچارج واٹر ٹریٹمنٹ لگا سکتے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹینریز مینیجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات و ہدایات واضح ہیں۔ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحول و علاقہ مکینوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کروم ڈسچارج واٹر انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔ صرف کروم فری پانی ہی جنرل چینل میں ڈالا جاسکتا ہے۔ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زیریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔اجلاس میں ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد۔ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف۔ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی.

جواب دیں

Back to top button