ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار اور بھائی چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےداتا دربار اور بھائی چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہمراہ تھے

۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔

داتا دربار مزار کے باہر ٹیپا ڈسمینٹلنگ کا کام تیزی سے کر رہا ہے۔ کچیری چوک سے داتا دربار جانے والی سڑک پر بھی ڈسمینٹلنگ کا کام جاری ہے۔بھاٹی چوک کے ایک طرف پارکنگ ایریا پر کام جا ری ہے۔ بھاٹی چوک کی دوسری طرف سڑک کشادہ کرنے کے لیے املاک کی ڈسمینٹلنگ جاری ہے۔

املاک مالکان اپنی مدد آپ اور ٹیپا کی مدد سے بھاٹی چوک سے املاک مسمار کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لینڈ ایکوزیشن کا پراسس جلد مکمل کرکے مالکان کو ادائیگی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زائرین اور ٹریفک کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button