ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کا دورہ، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے گرین ایریا اور پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا جائے گا۔

ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے سڑک کی ری ماڈلنگ اور مرمت و بحالی کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ اور واک ویز بنائے جائیں گے۔ ایک موریہ دو موریہ پل سے ریلوے اسٹیشن کی جانب ریلوے دیوار اور فلائی اوور کے پلرز کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے اور سٹرکچر کی ڈسمینٹلنگ کا کام جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف 3 کلومیٹر کے ریڈیس کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ڈویلپ کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کے مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button