پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 14 ارب کے فنڈز منظور،پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹس کے لئے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 54ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 14 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں حبیب آباد تا شیر گڑھ ضلع قصور سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 81 کروڑ 73 لاکھ روپے ، سی ای آر ٹی اور ڈی آر ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے 1ارب 45 کروڑروپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

اجلاس میں پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ ان میں تحصیل پاکپتن ، دریا خان ، بھکر بھوآنہ اور احمد پور سیال کے واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پراجیکٹس کے لیے 1ارب 45 کروڑ روپے ، تحصیل بہاولنگر، تحصیل خیرپور ٹامیوالی،تحصیل کروڑ پکا کے لیے2 ارب 42 کروڑ 49 لاکھ روپے، تحصیل لیاقت پور اور روجھان کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے ، تحصیل نورپور تھل، ضلع خوشاب کے لیے 1ارب 17 کروڑ روپے کے ، تحصیل علی پور، شجاع آباد اور تونسہ کے لیے 2ارب 60 کروڑ روپے تحصیل کوٹ مومن، ضلع سرگودھا کے ، لیے 1ارب 26 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں گورننس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجیز سے متعلق آسامیوں کے پوزیشن پیپر ، پنجاب میں اشیائے خورونوش کی طلب و رسد، قیمتوں کے کنٹرول اور ویلیو چین مانیٹرنگ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق پوزیشن پیپر اور‏ ایم آئی آیس رپورٹس اور ڈیٹاکی ڈیجیٹائزیشن، بہتری اور مختلف ڈیٹا سسٹمز کے انضمام سے متعلق پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button