خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے 23 دسمبر، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کرینگے

خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کیساتھ جاری نارواظلم، ناانصافی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر جاری احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں بروز منگل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور پرامن احتجاج کیا جائیگا۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل کے مطابق بروز منگل کو نیشنل پریس کلب میں خیبرپختونخوا کے مسائل، خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کے حوالے اج اہم پریس کانفرنس لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے زیر قیادت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی جائیگی پریس کانفرنس کے بعد پرامن احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد تک پرامن واک و احتجاج کیا جائیگا جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمایندگان شریک ہونگے۔ ترجمان ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان مروت کے مطابق مقامی حکومتوں کی تاریخ میں بدترین ظلم اس وقت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چار سال سے بلدیاتی نمائندوں کو قانونی آئینی اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا درحقیقت خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کو ترقی خوشحالی میونسپل خدمات فراہمی کے محروم رکھنے کے مترادف ہیں۔کوآرڈینیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل کے مطابق اسلام آباد پریس کانفرنس کے بعد پرامن احتجاج واک اور وفاقی وزراء، پارلیمٹرین کیساتھ ملاقات متوقع ہے جس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی مسائل اور آیندہ مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریری تجاویز پیش کیے جائنگے۔

جواب دیں

Back to top button