خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی فضل شکور خان نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوریا اور جاپان کے تعاون سے جاری و مکمل شدہ میگا پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے افتخار احمد جدون اور ایم این اے علی اصغر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران حکام نے زیر تعمیر کورین تعاون سے جاری منصوبے پر بریفنگ دی، جس پر 4 ارب 64 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ اگست 2026 تک مکمل ہوگا، جبکہ جاپان کی مالی معاونت سے جائیکا (JICA) کے تعاون سے مکمل ہونے والی گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم 2014 سے فعال ہے اور یومیہ 38 لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور یہ میگا منصوبے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے لاکھوں شہریوں کے لیے عوامی صحت اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہے ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
3 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
6 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


