*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا دائرہ کار تمام اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب سپیشل Spatial پلاننگ اتھارٹی(پی ایس پی اے) کا دائرہ کار تمام اضلاع تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ ای کنسٹرکشن پورٹل کو پنجاب حکومت کے ای بِز سے منسلک کر دیا گیا ہے جس کے باعث ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت کا تمام عمل آن لائن ممکن ہوگیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اے کے مرکزی سسٹم کو ہر ضلع کے ڈیش بورڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ شرائط پوری کرنے پر ہی ای کنسٹرکشن پورٹل پر درخواست وصول ہوگی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ اور ایڈیشنل سیکرٹری قراۃ العین نے شرکت کی

جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے ام لیلیٰ نقوی نے جدید سافٹ وئیر پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس) پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ اتھارٹی ہر درخواست پر 40 روز کے اندر تمام پراسیس مکمل کرے گی۔ کمرشل، رہائشی یا صنعتی تعمیرات کی اجازت کے عمل میں غیر ضروری طوالت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پی ایس پی اے وزیراعلی مریم نواز کے منظم تعمیرات کے ویژن پر عمل کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پلاننگ اتھارٹی گرین ایریاز کا بے ہنگم خاتمہ روکنے کیلئے بنائی گئی۔ محکمہ بلدیات نے تمام اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کا عمل مکمل کر لیا ہے اب جی پی ایس کی مدد سے ہر علاقے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اُفقی تعمیرات کی بجائے کثیر منزلہ عمارتوں کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں انڈسٹریل زونز کو بھی سپیشل اتھارٹی کے زیر انتظام لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے پی آئی ٹی بی کو پورٹل میں مزید فیچرز شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز حکومت کے ہر اقدام کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کنسٹرکشن پورٹل لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ پی ایس پی اے غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام یقینی بنائے گی۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ غیرقانونی سکیموں کو ریگولرائز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم نے شہریوں کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو سوفیصد محفوظ بنانا ہے اور پی ایس پی اے کو اس حوالے سے واضح اہداف دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button