دور حاضر میں جمہوری مملکتوں میں مقامی سطح کی حکمرانی کے ذریعہ عوام اپنے روز مرہ کے جملہ رہائشی اور انتظامی مسائل کو بہتر انداز میں بندوبست کرنے میں شریک ہوتے ہیں۔ان مسائل کا تعلق رہائشی علاقوں میں ضروری خدمات اور سہولیات کی فراہمی سے ہوتا ہے۔جیسے روز مرہ کی صفائی،سالڈ ویسٹ کی مینجمنٹ،پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کی دیکھ بھال اور ابتدائی سطح کی تعلیمی، تفریحی منصوبہ جات کی فراہمی بھی مقامی حکومتوں کے دائرہ کار میں شامل ہوتا ہے۔اگر کسی بھی ملک کی اعلی سطح کی حکمرانی کتنی ہی با کمال ہو۔لیکن عوام کو سارا حکومتی کمال روز مرہ کی مقامی سہولیات کی بہتر فراہمی سے ہی ممکن ہوتا ہے۔–oیہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مہذب اقوام مقامی حکومتوں کے بہترنظام پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔اور چونکہ جمہوریت ہی مہذب دنیا میں بہتر انداز حکومت تصور کی جاتی ہے لہٰذہ ہرسطح کی حکمرانی میں بھی جمہوری انداز ہی پسندیدہ رجحان ہے۔ ہمارے ملک میں بھی آئینی اور قانونی طور پر جمہوری حکمرانی میں مقامی حکومتوں کو اہم اور بنیادی ستون قرار دیا گیا ہے۔اور ملک بھر میں مقامی حکومتوں کی شکل میں کئی نوع کے ادارے متحرک ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیاں،ضلع کونسلیں،تحصیل کونسلیں اور یونین مونسلیں /کمیٹیاں اور ویلج کونسلیں غرض کہ پورے ملک میں 20ہزار کے لگ بھگ مقامی حکومتی ادارے متحرک ہیں اور ان کی گورننس میں کئی لاکھ کے لگ بھگ اہل کار (فنکشنریز) بھی متحرک ہیں۔–oدنیا بھر میں اور ہمارے ملک میں بھی مقامی حکومتوں کی رہنمائی اور فیصلہ سازی کے لئے منتخب نمائندوں پر مشتمل کونسلیں متحرک ہیں۔پاکستان کے تین صوبوں میں منتخب لوکل گورنمنٹ متحرک ہیں۔ ماسوائے کوئٹہ شہر کے، بلوچستان بھر میں منتخب لوکل گورنمنٹ ہیں۔ مگر پنجاب میں کہیں بھی نہیں ہے۔اور نہ ہی وفاقی دارلخلافہ ہیں۔باوجو اسکے قانون سازی اور انتخابی تبادلوں کے لوکل گورنمنٹ کے انتخاب مسلسل التوا کا شکار ہیں۔بظاہر معقول جواز بھی نہیں ہے۔محض تکنیکی بنیادوں پر یہ التوا مسلسل چلا آرہا ہے۔صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں چار چار بار انتخابی شیڈول بھی جاری کئے گئے اور واپس لئے گئے۔مطلب الیکشن کمیشن تو تیار تھا مگر حکومتی حمایت دستیاب نہ تھی،حالانکہ حکومت خود بھی منتخب ہے تو پھر کس وجہ سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کو طوالت دی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے انتخابات تو اس دن ملتوی کئے گئے جس دن امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراء ہونا تھا۔کوئٹہ کے انتخابات عدالتی کاروائی کی بدولت ملتوی ہوئے۔یہ سلسلہ بھی نیا نہیں، پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔پنجاب میں حلقہ ی بندیوں کی نشاندہی کا عمل بھی ابھی جاری ہے۔انتخابی شیڈول اگلے چار ماہ سے پہلے نہیں آ سکتا۔وہ پراسس ہی اتنا وقت لے گا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ملک بھر میں زیادہ شہروں میں منتخب لوکل گورنمنٹ متحرک ہیں اور سب سے بڑے صوبہ میں نہیں ہے۔یہ لمحہ فکریہ ہے جب آئین پابند کرتا ہے قانون واضح ہے، ضرورت ہے اور جمہوری ادارے مستحکم ہوں گے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تو منتخب حکومتوں کے قیام میں رکاوٹ کیا ہے۔–oہماری گزشتہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مقامی حکومتوں کے لئے انتخابات کا اعلان ہوتا ہے معاشرے میں سیاسی حرکت میں اضافہ آتا ہے۔ریکارڈ تعداد میں امیدواران سامنے آتے ہیں۔ امیداران کے منشور سامنے آتے ہیں بہتر حکومت کے لئے وعدے وعید ہوتے ہیں۔یہی کلچر عوام کی جمہوری سوچ فکر کو تقویت دیتا ہے۔ہمیں اس انتخابی عمل کے مثبت پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی عمل کے شفاف اور جمہوری بنیادوں پر استحکام کی آواز اٹھانا چاہیے۔عوامی شراکت سے مقامی حکومتوں کی کارکردگی ہمیشہ بہتر ہو جاتی ہے اور صرف یہ ہی نہیں ہوتا،عوام کی سیاسی تربیت ہوتی ہے۔وہ ابتدائی سطح کی گورننس میں شریک کار بن جاتے ہیں تو یہ ملکی سیاست میں عوام الناس سے نئے قائدین و رہنماؤں کی دریافت ہوتی ہے۔جو مرکزی سیاسی دھارے میں بھی شامل ہوتے ہیں۔منتخب مقامی حکومتیں پرائمری سطح کی تربیت گاہ بھی ہیں۔ہماری جمہوریہ اور سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ ریاستی اسٹیبلشمنٹ کو بھی اس اہمیت اور فوقیت کا ادارک کرنا چاہیے۔منتخب مقامی حکومتوں کی بدولت مجموعی حکمرانی بہتر بھی ہو گی اور مستحکم بھی ہو گی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
4 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
6 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
7 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago


