پنجاب میں ہارٹیکلچر اتھارٹیز کا قیام اور انسداد سموگ اقدامات۔۔!! وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے انتظامی امور بارے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے بریفنگ دی۔ پنجاب میں موجود 21 ایجنسیز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تحصیل سطح تک مانیٹرنگ بارے جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ واسا پنجاب کے ماڈل کی طرز پر پہلے سے موجود ایجنسی کے بہتر افسران کو نئے اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ رائے ونڈ سے شاہدرہ تک ریلوے لائن کے اطراف 40 کلومیٹر گرین بیلٹ پر 15 جنوری سے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہروں کے گرد گرین زونز کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہنگامی اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت سموگ کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔تمام شہروں کی خوبصورتی میں واضح اضافے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
2 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
2 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago





