گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے افسران کے تین رکنی ٹیم نے ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ کیا اور بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔ ٹیم میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ، چیف انجینئر عارف حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈنیشن محمد مصطفی شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے افسران کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور بریفنگ کے دوران انہیں ایف ڈی اے کے تنظیمی ڈھانچے، دائرہ اختیار، لیگل فریم ورک، اربن ڈویلپمنٹ کے امور، ذرائع آمدن اور مختلف ترقیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پی ایس او شبیر ساجد گجر ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی ٹیم سے ایف ڈی اے کی ورکنگ کے حوالے سے اپنے بعض تجربات اور انتظامی معاملات کی سانجھ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تیز رفتار سروس کی ڈیلیوری کویقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے پیری اربن سٹریکچر پلان کے نمایاں پہلوئوں، بلڈنگز کنٹرول، ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کے امور اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مستقبل کی پلاننگ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہائوسنگ کے شعبہ میں ایف ڈی اے سٹی ایک میگا پراجیکٹ ہے جس میں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس قائم کیا گیا ہے جس میں عالمی معیار کی ان ڈور گیمز کی سہولیات دستیاب ہیں اور اس کے انتظامی امور کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی زیرنگرانی چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہر کی ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے بعض مشکلات اور ترقیاتی و انتظامی امور میں درپیش بعض چیلنجز سے بھی آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے عمدہ مہمان نوازی پر ڈی جی ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کیا اور جی ڈی اے کی ماسٹر پلاننگ کے بعض پہلوئوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے ایف ڈی اے کی ترقیاتی حکمت عملی ، انتظامی امور دائرہ اختیار اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہی اور افسران کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
Read Next
3 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
5 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
7 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
2 ہفتے ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




