ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام” کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ تیز کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی کے علاقوں حاجی کوٹ اور کالا خطائی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کے معیار اور رفتار کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی، واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر راوی نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، تاہم ڈی سی سید موسیٰ رضا نے سڑکوں کی ناقص صورتحال اور مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر ڈھکن لگانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا معیار پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اسسٹنٹ کمشنر راوی کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹھیکیداروں کے کام کی سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ گلیوں کی غیر قانونی کھدائی کرنے والے شہریوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ کا مقصد بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ذریعے شہریوں کو سہولت پہنچانا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو بہترین کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جا سکیں۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago






