میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا نیپا کے بعد صفورہ واٹر ہائیڈرنٹ پر بھی اچانک چھاپا،پانی چوری پر پورا عملہ معطل

چھاپے کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان بھی ہمراہ تھے۔صفورہ ہائیڈرنٹ بند اوقات میں غیر قانونی طور پر پانی کی ترسیل میں ملوث پایا گیا۔صفورہ ہائیڈرنٹ پر موجود واٹر کارپوریشن کے تمام عملے کو معطل کر دیا گیا۔فورہ ائیڈرنٹ کے کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔میئر کراچی نے نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس کے خلاف مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔شہریوں کا پانی کسی بھی فرد یا گروہ کو ناجائز طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پانی چوری اور غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button