ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کو شہر میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفد کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔وفد کو لاہور میں مجوزہ ٹرام چلانے کے منصوبے اورایلیویٹڈ ایکسپریس وے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت میں مجوزہ مختلف منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار کیااور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گااورافسران کی استعداد کار میں اضافے میں سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔شہر میں سائیکلنگ کلچر کے فروغ کے لیے مل کر اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بین الاقوامی سائیکلنگ کنسلٹنٹ کی مدد سے جلد پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔وفد میں پرنسپل ٹرانسپورٹ سپشلسٹ سید حسین حیدر، پراجیکٹ آفیسر ٹرانسپورٹ حامد خان،کنسلٹنٹ اے ڈی پی ہما داہا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پی اینڈ انجینئرنگ، ڈائریکٹر نیسپاک نے شرکت کی۔






