وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پینے کےصاف پانی کی فراہمی کا مشن۔۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی میں اجلاس ہوا۔ سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز میں مکمل کی جائے گی۔ فلٹریشن پلانٹس کے باہر ، ہیلپ لائن ،پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج ہوگا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ فلٹر خراب یا بند ہونے کی صورت میں فوری شکایات کا اندراج اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ نے رواں ماہ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس پر آگاہی فلیکس لگوانے کی ہدایت کردی۔ ابتدائی مرحلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی جبکہ دوسرے مرحلے میں نئی میمرین لگوائی جائیں گی۔ موسم گرما میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی سو فیصد بحالی اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ سال سے اب تک بحال کیے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کی تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کروانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*چیئرمین سی بی اے پھول یونین محمد اسلم بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب*
3 دن ago
*Provincial Minister Bilal Yasin Visits Rawalpindi to Review ACAG Programme and Chahan Dam Water Supply Project*
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس*
4 دن ago
پی ایچ اے تمام اضلاع میں کمرشل نرسریاں قائم کرے گی،ڈی جی احمدعثمان جاوید
4 دن ago





