لاہور(بلدیات ٹائمز )محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کرو81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے،35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اکتوبر 2024 کی گرانٹ کے سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 81 لاکھ،ڈی جی خان 3 کروڑ 25 لاکھ ،فیصل آباد 8 کروڑ 76 لاکھ، گجرات 3 کروڑ 17 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 73 لاکھ، راولپنڈی 3 کروڑ 9 لاکھ ،مری ایک کروڑ 51 لاکھ ،ساہیوال 3 کروڑ 98 لاکھ،سرگودھا 4 کروڑ 19 لاکھ اور،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ماہانہ نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر کا اجراء کیا گیا ہے۔
Read Next
1 دن ago
پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے،وزیراعلی مریم نواز شریف
2 دن ago
پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ کے 115 ارب 18 کروڑ سمیت مجموعی طور پر 270 ارب 53 کروڑ روپے کے 10 مطالبات زر منظور
2 دن ago
”پرواز کارڈ“ سکیم کے تحت 135 نوجوانوں کا گروپ 28 جون کو بیرونِ ملک روانہ ہو رہا ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز
2 دن ago
*عزادارانِ اہلِ بیتؑ کے تحفظ،امن اور سہولت کیلئے مریم نواز شریف نے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکرمانیٹرنگ کی کمانڈ خود سنبھال لی۔*
3 دن ago





