وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز و کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئندہ آکشن اور قرعہ اندازی پر پلاٹ مارکیٹ میں لانے بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شہر میں جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں کی پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے سال 2024 میں سب سے زیادہ 24.2 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔ گزشتہ سال جنوری تا دسمبر سیلز آف لینڈ سے 6.3 ارب، ایل ڈی اے سٹی سے2.3 ارب، ٹاؤن پلاننگ ونگ سے10.9 ارب ریونیو اکٹھا کیا گیا۔سی ایم پی ونگ سے 282 ملین اور ایل ڈی اے ایونیو ون، چالان، و دیگر فیسوں کی مد میں 4.88 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ایل ڈی اے نے کسی بھی کیلنڈر سال کے بارہ مہینوں میں اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے آئندہ نیلام عام بارے بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈی اے آئند ماہ فروری میں رواں سال کے پہلے نیلام عام کا انعقاد کرے گا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے لینڈ یوز رولز میں مجوزہ ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سوک سنٹر ٹاؤن شپ، سبزہ زار اور گجرپورہ کی واگزار کرائی گئی لینڈ کا مارکیٹنگ پلان بھی پیش کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی۔






