ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ایم سی ایل اور واسا کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں منصوبوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسرانفرسٹکچر اور ایم ڈی واسا کی بریفنگ دی۔ ایم سی ایل اور واسا افسران تمام زونز کا مشترکہ فیلڈ وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا کہ

سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیوریج مسائل کے مستقل حل کےلئے بھی مرتب پلان کے تحت کام کیا جائے گا۔سٹریٹ لائٹ اور پیچ ورک بھی لاہور بحالی پلان کا حصہ ہیں۔مقامی عوامی نمائندوں کی مشاورت سے سکیموں کو ترتیب دیا جارہا ہے ۔بلدیہ عظمیٰ شہر بھر میں یکساں ترقی کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ لاہور بحالی منصوبے کے لئے تیار سکوپ کو حتمی شکل دی جارہی ہے






