وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپین کی سینیٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپین کی سینیٹ کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ سپین کی سینیٹ کے وفد کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تجارت اور سیاحت کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معاشی تعاون،کلائمیٹ چینج، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور ماحولیاتی آلودگی پر اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپین کے شہر ویلنسیا سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کی پیش کش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپین کی جانب سے پاکستان میں فلڈ رسپانس پلان کے تحت ریلیف پیکج کو سراہا۔ ملاقات میں ہسپانیہ کے شہر قرطبہ میں علامہ اقبال سے منسوب سٹریٹ کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپین یورپی یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے، باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے سپین کی حمایت کو دل سے سراہتے ہیں۔ سپین کے ساتھ دیرنہ اور برادرانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے ارلی وارننگ سسٹم اور ریسکیو سروسز پر ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پارلیمانی ڈپلو میسی کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب کو سیاحتی ہب بنارہے ہیں اور سپین کے انویسٹرز کو ویلکم کریں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی پیکیج مرتب کیا جارہا ہے۔ وویمن ایمپاورمنٹ پر خصوصی فوکس کر رہے ہیں۔ خواتین ارکان اسمبلی کی تعداد پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ سپین کے پارلیمانی وفد نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر خاتون کا ہونا نہایت خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خوش اسلوبی سے صوبے کے معاملات کو سرانجام دے ہے رہی ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago


