کمشنر لاہور زید بن مقصود کا زیر تعمیر جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے زیر تعمیر جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا دورہ کیا۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے جدید ای رجسٹریشن سنٹر کی تعمیر و سہولیات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پری فیب سٹرکچر چھت، سیوریج اور سنٹر کا فرش، باونڈری وال مکمل ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ شہریوں کو ای رجسٹریشن سہولت سے انکے وقت اور اخراجات میں بچت ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ای رجسٹریشن سنٹرز ریونیو سروسز فراہمی کا بہترین شہری ریلیف پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن سنٹرز سے شہری آن لائن اپلائی اور ایک چھت تلے ڈیجیٹل سروسز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کو اگست میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کمشنر لاہور نے ای رجسٹری سنٹر شالامار داخلے، پارکنگ اور تعمیر شدہ حصے کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے کہا کہ 4کنال پر مشتمل جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا بڑا حصہ مکمل ہوگیا ہے۔ ڈیڈلائن کے طابق مکمل ہوجائیگا۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر اے ڈی سی عمر مقبول، اے سی شالامار ڈاکٹر انعم فاطمہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button