ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک جامع اور مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شروع کی گئی اس مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹیموں نے شہر کی 5,543 مارکیٹوں، دکانوں اور ریٹیل پوائنٹس پر قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 66 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ان خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشوں پر 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 11 دکانیں سیل کر دی گئیں اور 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی اس بھرپور کارروائی اور فیلڈ میں مسلسل موجودگی کے نتیجے میں گزشتہ 10 روز کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں بھنڈی کی قیمت میں 60 روپے، کریلے میں 50 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 35 روپے تک کی کمی شامل ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ گراں فروشی کرنے والے عناصر کے خلاف "زیرو ٹالرنس” پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے مجسٹریٹس اپنی فیلڈ موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور گراں فروشوں کے خلاف پوری طرح متحرک ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو معیاری اشیاءِ خوردونوش حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب ہو سکیں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




