پشاور(بلدیات ٹائمز) کالام بحرین میں چند دھشتگرد عناصر کی طرف سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بحرین کی صفائی کی گاڑی کو ڈمپنگ گراونڈ جانے سے روک کر عملہ پر حملہ آور ہوئے اور عملہ کے ساتھ گالم گلوچ کیا عملہ کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے زخمی کیا۔ سرکاری گاڑی اور سرکاری املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ھے جس پر بلدیہ کے عملہ میں سخت بے چینی پھیل گئی ھے جس سے نقص امن کا اندیشہ ھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کالام میں TMA بحرین کے اہلکاروں پر ہونے والے تشدد اور TMA کے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ثاقب رضا اسلم ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سوات اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ بحرین کے عملہ پر دھشتگردانہ حملہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت ،سرکاری مشینری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین کو زدو کوب کرنے اور دھشتگردی کی دفعات کے تحت قانونی کاروائی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ آئندہ ایسا وقوعہ عمل پزیر نہ ہو سکے ۔بصورت دیگر TMA بحرین تمام تر سروسز کی فراہمی معطل کرکے مکمل ہڑتال کرے گی۔جس کی تمام تر ذمداری ملزمان اور متعلقہ حکام پر ہوگی۔ایمپلائز یونین TMA بحرین
Read Next
13 گھنٹے ago
بیانِ تشکر و خراجِ تحسین,لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا
1 دن ago
خیبرپختونخوا،11فروری کو مذاکرات کی ناکامی یا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی منسوخی پر 13 فروری سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگا،حمایت اللہ مایار
2 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے وگرنسی (گداگری) کنٹرول اینڈ ریہیبلیٹیشن بل کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا تقرروتبادلے،ندیم اللہ ٹی ایم او مٹہ،محمد یاسین اے آر او چارسدہ تعینات
4 دن ago
تحصیل خار باجوڑ کے ترقی خوشحالی، عوامی کو گھر کی دہلیز پر بہترین خدمات فراہمی ترجیح ہے،سید بادشاہ
Related Articles
حقوق بلدیاتی نمائندگان احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت ہوگی،مولانا عرفان الدین چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ تیمرگرہ دیر پایان
4 دن ago
فعال بلدیاتی نظام کیلئے احتجاجی دھرنا میں تحصیل منڈا دیر پائین بھرپور شرکت کریگی،کنوینئر حیدر علی خان
4 دن ago
مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے ہر ممکن کوشیش جاری رہیگی،سید بادشاہ،تحصیل چئیرمین خار باجوڑ
5 دن ago



