ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہربھر میں عید قرباں گرینڈ صفائی آپریشن پر عملدرآمد بلا تعطل جاری ہے۔موثر صفائی اقدامات کے تحت آبائی شہروں کو واپس جانے والے پردیسیوں کے لیے ریلوے اسٹیشنز،بس اسٹینڈ، لاری اڈوں اور عوامی رش کے مقامات پرخصوصی صفائی اقدامات کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا۔جبکہ لاہور کی197 کمرشل مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلئیرنس پر مامور رہا۔ گھر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے لوڈر رکشے شہر کی تمام یونین کونسلز میں موجود رہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عید سے قبل شہر لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران،15 ہزار ورکرز اور 1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلیئرنس آپریشن پر مامور رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت عید الاضحی پرشہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااورمثالی صفائی انتظامات کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں کی 100فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کے گرد گھیرا تنگ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو جزوی مسمار،3 سربمہر
2 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات کے لئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کے افسران کااہم اجلاس
3 دن ago
لاہوریوں کیلئے خوشخبری، تہوار بسنت کی تاریخوں کا اعلان — 12، 13 اور 14 مارچ 2027
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عزیز بھٹی زون میں آپریشن،4 جزوی،2 مکمل مسمار، چار سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،سامان ضبط،درجنوں دکانیں سیل
3 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن، سی ای او شہریار عارف خان نے خود جائزہ لیا
4 دن ago
لاہور،مزار اقبال،حضوری باغ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب،صوبائی وزراء، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر کی شرکت
7 دن ago


