چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالدکا کے ایم سی بلڈنگ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ وفاقی فلاحی پروگرامز کو کراچی میں مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور کے ایم سی کا اشتراک عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) / سینیٹر روبینہ خالدنے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد کے ہمراہ کے ایم سی میں قائم بی آئی ایس پی دفتر میں جاری فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) / سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق طبقات کے لیے ایک مضبوط سہارا بن چکا ہے اور یہ پروگرام شفافیت اور خدمت کی روشن مثال ہے

، انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سماجی تحفظ کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن چکا ہے اور اصلاحات کے ذریعے اس میں مزید شفافیت لائی جارہی ہے جبکہ مستحقین کی عزتِ نفس کے ساتھ مدد کرنا اس پروگرام کی بنیادی پہچان ہے،سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل سمز جاری کی جا رہی ہیں اور ایک کروڑ ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ وژن محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا تھا کہ ہر عورت بااختیار اور باشعور ہو، اسی وژن کو سامنے رکھتے ہوئے 2008 میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا، انہوں نے کہا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سرپرستی میں شروع ہونے والا یہ پروگرام اب 17 سال بعد جدید ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں ڈیجیٹل والٹ کا اجراء ایک اہم سنگِ میل ہے،انہوں نے کہا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق پروگرام میں مکمل شفافیت اور مستحقین کو عزت و احترام کے ساتھ ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈیجیٹل سمز اور ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم کی منتقلی سے فراڈ اور مافیا کے خاتمے میں مدد ملے گی جبکہ اس حوالے سے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے،چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) / سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ دنیا میں پہلی بار خواتین کے لیے تقریباً ایک کروڑ ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سمز متعارف کروائے جا رہے ہیں جس پر پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتِ پاکستان فخر محسوس کرتی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ 21 جون 2025 کو صدرِ پاکستان نے بے نظیر ہنر مند پروگرام کا بھی اجراء کیا جس کا مقصد مالی امداد کے ساتھ ساتھ عوام کو معاشی طور پر ہنر مند اور خود کفیل بنانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button