وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا اور ہارٹیکلچر اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا اور پی ایچ اے حکام نے محکمانہ کارکردگی اور جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ بڑے شہروں میں سیوریج ڈرینز کور کرنے اورنہروں کو زہریلے پانی سے محفوظ کرنے بارے اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے پنجاب میں 41 اضلاع کے سیوریج ڈرینز کی فوری صفائی اور محفوظ بنانے کی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز سے ڈرینز کی موجودہ حالات اور بہتری بارے تحریری سفارشات طلب کر لی گئیں۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ڈرینز کے گردونواح شجر کاری اور خوبصورتی بارے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا پی ایچ اے، صوبہ بھر کے 1700 پارکس کی ورکنگ بارے ڈیش بورڈ تیار کرے گا۔ پارکس کی موجودہ صورتحال ، ورکنگ پلان اور منصوبوں پر جاری کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریئل ٹائم کارکردگی کا جائزہ، سزا و جزا کا میکنزم بنایا جائے گا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






