بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گُلشنِ حدید سے اللہ والی چورنگی تک اہم شاہراہ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا

ضلع ملیر کے لیے بڑی خوشخبر ی!بلدیہ عظمیٰ نے گُلشنِ حدید سے اللہ والی چورنگی تک اہم شاہراہ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔بلدیہ عظمٰی کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے انفراسٹرکچر ویژن کے تحت یہ روڈ ملیر کے رہائشیوں، انڈسٹریل زون اور روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے بہتر، محفوظ اور تیز رفتار رابطہ فراہم کرے گی۔

496 ملین روپے کے اس منصوبے میں سڑک کی مکمل بحالی، نکاسی آب کی بہتری اور لین مارکنگ شامل ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ شاہراہ ملیر کی ترقی کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button