اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کی بریفنگ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، صدر آصف علی زرداری
پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام کے مستفیض افراد کی تعداد بڑھائیں، صدر مملکت
صدر مملکت کی بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا گوادر میں دفتر قائم کرنے کی ہدایت
صدر مملکت کا بینکوں کی جانب سے بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا نوٹس
سروس چارجز ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے ، صدر مملکت
بینکوں سے انکم اسپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے کا کہا جائے ، صدر مملکت
ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام کے مستفیض افراد کو استحصال سے بچائے جاسکے گا، صدر مملکت
صدر مملکت کا زیادہ سے زیادہ مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کیلئے ڈونرز اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت پر زور
صدر مملکت کو بے نظیر کفالت ، تعلیمی وظائف ، اسکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ اور نشو نما پروگرام بارے بریفنگ دی گئی
رواں مالی سال کے دوران انکم اسپورٹ پروگرام کیلئے 598.718 ارب روپے مختص کیے گئے ، بریفنگ
بے نظیر کفالت پروگرام فلیگ شپ پروگرام ہے، بریفنگ
کفالت پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں اہل خواتین اور خواجہ سراؤں کو غیر مشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہے ، بریفنگ
بے نظیر کفالت پروگرام کیلئے مالی سال 2024-25 کے دوران 93 لاکھ اہل خاندانوں کے لیے 461 ارب روپے مختص کیے گئے ، بریفنگ
سکولوں میں داخلے بڑھانے ، کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے 77.18 ارب روپے مختص کیے گئے ، بریفنگ
بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے ، بریفنگ
اسکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار طلباء کو وظائف کی فراہمی کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ، بریفنگ
غذائیت کی کمی اور نشوونماکے مسائل سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے شیر خوار بچوں کو خصوصی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے، بریفنگ
2022 میں سیلاب کے دوران، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ 27 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے تقسیم کیے ، بریفنگ
صدر مملکت نے معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقے کو مالی ریلیف فراہم کرنے پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو سراہا