پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا- امریکن ڈاکٹرزانٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں گے-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔ خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراج سے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی- رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی-پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹراویسکولر سرجری کے لئے جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے-
Read Next
11 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago






